قابل اجمیری

 

آج 27 اگست اردو کے نامور اور معروف شاعر قابل اجمیری کا یوم پیدائش ہے۔

قابل اجمیری کا اصل نام عبدالرحیم تھا اور وہ 27  اگست 1931 کو چرلی، اجمیر شریف میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اجمیر میں ہی حاصل کی۔ 14 سال کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا اور 20 سال کی عمر مشاعروں میں پڑھنا شروع کیا اور جلد ہی مقبول اردو شعرا میں شمار ہونے لگے۔ ’’دیدۂ بیدار‘‘ آپ کی شاعری کا پہلا مجموعہ کلام ہے جس میں آپ کی فکری پختگی عروج پر ہے۔

قابل اجمیری نے اگرچہ بہت کم عمر پائی لیکن اس کم عمری ہی میں انہوں نے جدید غزل پر اپنی قابلیت کی دھاک جمادی تھی۔

 قابل اجمیری نے صرف 31 برس کی عمر پائی مگر اتنی کم عمری میں وفات پانے کے باوجود اہ آج بھی اردو کے صف اول کے شعرا میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے متعدد اشعار ضرب المثل کا درجہ رکھتے ہیں۔

قابل اجمیری 30 اکتوبر 1962 میں عین جوانی میں تپ دق میں مبتلا ہوکر اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔