سبط علی صبا

 

دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی

لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنالئے

 

اس شہرۂ آفاق شعر کے خالق خوش گو شاعر سید سبط علی صبا کا آج مورخہ 11  نومبر یوم پیدائش ہے۔

 وہ 11 نومبر 1935 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ والدہ نے ان کا نام سبط علی رکھا۔  1953 سے 1960 تک پاکستان کی بری فوج کے ساتھ وابستہ رہے اور پھر پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سے منسلک ہوئے۔

سبط علی صبا نے صرف 44 برس عمر پائی۔ ان کا مجموعہ کلام جس کا نام انہوں نے خود ’’ابرسنگ‘‘ تجویز کیا تھا ان کی وفات کے بعد ان کے احباب نے ’’طشت مراد‘‘ کے نام سے شائع کیا۔ سبط علی صبا کی کلیات ’’ابرسنگ‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔

14 مئی 1980 کو سبط علی صبا واہ کینٹ میں وفات پاگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔